Vinkmag ad

پالک اور بروکلی دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار، تحقیق

پالک اور بروکلی دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار، تحقیق- شفا نیوز

ایک نئی طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پالک اور بروکلی دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ تحقیق آسٹریلیا کی ایڈتھ کووان یونیورسٹی میں کی گئی اور یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئی۔

ماہرین کے مطابق یہ سبزیاں وٹامن کے 1 سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ وٹامن شریانوں میں کیلشیم جمع ہونے سے روکتا ہے، جو دل کی بیماریوں کا بڑا سبب بنتا ہے۔ اس عمل سے شریانیں تنگ ہوتی ہیں اور خون کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے۔

تحقیق کی سربراہ مونٹانا ڈُوپنیَک کا کہنا ہے کہ پالک، بروکلی اور سلاد کے پتے بہت مفید چیزیں ہیں۔ انہیں روزانہ ڈیڑھ کپ کی مقدار میں کھانا اتھرو سیلروٹک ویسکولر بیماری کا خطرہ کم کر سکتا ہے۔ یہ بیماری ہارٹ اٹیک اور فالج کا سبب بنتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 70 کلوگرام وزن رکھنے والے بالغ فرد کے لیے وٹامن کے 1 کی روزانہ ضرورت 70 مائیکروگرام ہے۔ پالک اور بروکلی نہ صرف یہ مقدار فراہم کرتی ہیں بلکہ آسانی سے دستیاب بھی ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دل کے امراض دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ بن چکے ہیں۔ ان سے بچاؤ کے لیے متوازن غذا اور صحت مند طرز زندگی اختیار کرنا ضروری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کیا روزانہ ایک سیب کھانا واقعی ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے؟

Read Next

ادویات کے محفوظ استعمال پر ڈریپ، ڈبلیو ایچ او اور کامسٹیک کی تربیتی ورکشاپ

Leave a Reply

Most Popular