Vinkmag ad

سوشل میڈیا مہم کامیاب، 10 سالہ بچہ پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹ کے لیے انڈیا پہنچ گیا

سوشل میڈیا مہم کامیاب، 10 سالہ بچہ پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹ کے لیے انڈیا پہنچ گیا – شفا نیوز

پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹ  کے منتظر 10 سالہ حسنین انڈیا پہنچ گئے۔ اس کامیابی میں سوشل میڈیا مہم نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ بچے کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع کرم سے ہے۔

حسنین کو پیدائشی طور پر پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق ہے۔ تقریباً چھ ماہ قبل بٹگرام سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن اور صحافی احسان نسیم نے ان کے لیے سوشل میڈیا مہم شروع کی۔ اس کا مقصد انڈیا میں حسنین کے علاج کے لیے پیسے جمع کرنا تھا۔ احسان کے مطابق پاکستان میں ڈاکٹروں نے انہیں بتایا تھا کہ اس کا واحد حل پھیپھڑوں کی پیوندکاری ہے جو پاکستان میں نہیں کی جاتی۔

احسان نسیم کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ علاج کے لیے پانچ ہزار ڈالرز کے علاوہ تین ہزار ڈالر انڈیا جانے اور دیگر اخراجات کے لیے بھی دیے گئے ہیں۔ مجموعی طور تقریباً 25 لاکھ روپے دیے گئے جس کے بعد وہ 22 فروری کو انڈیا گئے۔ حسنین کا علاج نئی دہلی کے میکس ہسپتال میں ڈاکٹر کامران علی کر رہے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

منہ کے بیکٹیریا سے دماغی صحت کی پیشگوئی ممکن

Read Next

کراچی کے ہاتھیوں میں انسان سے مزاحمتی ٹی بی کی منتقلی کا پہلا مشتبہ کیس

Leave a Reply

Most Popular