Vinkmag ad

200 بار سانپ کے ڈسے شخص کے خون سے نئی دوا تیار

200 بار سانپ کے ڈسے شخص کے خون سے نئی دوا تیار-شفا نیوز

ایک امریکی شہری "ٹم فریڈی گزشتہ 18 سال تک جان بوجھ کر خود کو سانپوں سے ڈسواتے رہے۔ انہیں اب تک 200 بار سانپ نے کاٹا ہے۔ اب ان کے خون سے سانپ کے زہر کی ایک نئی دوا تیار کی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق، فریڈی کے خون میں کچھ خاص اینٹی باڈیز پائی گئی ہیں۔ یہ کئی خطرناک سانپوں کے زہر کو بے اثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ عام طور پر سانپ کے زہر کا علاج اس مخصوص سانپ کی شناخت کے بعد ہی ممکن ہوتا ہے۔ تاہم یہ نئی دوا مختلف اقسام کے زہر کے خلاف ایک ہی وقت میں مؤثر ہو سکتی ہے۔

200 بار سانپ سے ڈسوانے کے علاوہ انہوں نے زہریلے سانپوں کے 700 سے زائد انجیکشن بھی لگوائے۔ ان کے خون سے تیار کردہ اینٹی وینم کا کامیاب تجربہ چوہوں پر کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ مستقبل میں ہزاروں افراد کی زندگیاں بچا سکتا ہے۔ تاہم دوا کو عام انسانوں پر استعمال کرنے سے پہلے مزید تحقیق اور ٹیسٹ درکار ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

گرمی میں اضافہ، فوڈ پوائزننگ میں بھی اضافہ

Read Next

کھانے کے فوراً بعد چائے یا کافی؟ جسم میں غذائی کمی کا خطرہ!

Leave a Reply

Most Popular