وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمارٹ سٹی میں جدید سعودی-جرمن ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ انہوں نے بٹرجی گروپ کے چیئرمین سلطان صبحی بٹرجی کے ساتھ بٹن دبا کر منصوبے کا افتتاح کیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی-جرمن ہسپتال 300 بستروں پر مشتمل ہوگا جس پر 250 ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔ بٹرجی میڈیکل سٹی میں 500 بستروں کی گنجائش ہوگی۔
بٹرجی گروپ نیٹ ورک نیٹ ورک سعودی عرب، یو اے ای، مصر، مراکش اور یمن میں خدمات فراہم کر رہا ہے۔ یہ گروپ جدید طبی سہولیات کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔
لاہور سمارٹ سٹی جدید رہائشی اور کمرشل منصوبہ ہے۔ یہ پاکستان کا دوسرا اور پنجاب کا پہلا سمارٹ سٹی ہے۔ پہللا سمارٹ سٹی اسلام آباد کے قریب قائم کیا جا رہا ہے۔