Vinkmag ad

کام کے دوران کھانا چھوڑنا دل کے لیے نقصان دہ

کام کے دوران کھانا چھوڑنا دل کے لیے نقصان دہ- شفانیوز

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ کام کے دوران کھانا چھوڑنا دل کی صحت پر برے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق کھانے کی بے قاعدگی سے جسم میں تناؤ پیدا ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں توانائی کے لیے چربی اور پروٹین کا بریک ڈاؤن ہوتا ہے۔ یہ عمل نہ صرف بلڈ پریشر میں اضافہ کرتا ہے بلکہ دل پر اضافی دباؤ بھی ڈالتا ہے۔ اس کا فوری اثر تو ظاہر نہیں ہوتا تاہم یہ عادت طویل مدتی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

بھارت کے شہر گروگرام میں منیپال ہسپتال کے ماہر امراض قلب ڈکشٹ گارگ نے اس کی وضاحت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھانے کی کمی جسم میں سوزش پیدا کرتی ہے جو دل کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کے ساتھ بلڈ شوگر کی سطح بھی غیر متوازن ہو جاتی ہے۔ اس سے انسولین کی مزاحمت اور ذیابیطس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ کھانے کو نظر انداز کرنے سے ذہنی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس سے توانائی میں کمی، بے چینی اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری پیدا ہو سکتی ہے۔

منیپال ہسپتال کے ایک اور ماہر ڈاکٹر شانترنو دھاری کے مطابق کھانا چھوڑنے سے ذہنی تناؤ کے ہارمون کورٹیسول کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ یہ بلڈ پریشر میں اضافہ کر کے دل پر دباؤ ڈالتی ہے۔ انہوں نے دن بھر میں چھوٹے اور متوازن کھانوں کی اہمیت پر زور دیا۔

کام کے دوران کھانا چھوڑنا ایک غیر صحت مندانہ عادت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملازمین کو اس کے لیے  وقفہ لینے کی ترغیب دینا بہت ضروری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہمیں ایک دن میں کتنی چینی استعمال کرنی چاہیے؟

Read Next

خوراک کے معیار کا دائمی درد کی شدت میں کردار

Leave a Reply

Most Popular