Vinkmag ad

زیادہ دیر تک بیٹھنا صحت کے لیے نقصان دہ

زیادہ دیر تک بیٹھنا صحت کے لیے نقصان دہ- شفا نیوز

ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا اکثر لوگوں کو اچھا لگتا ہے۔ تاہم ماہرین صحت کے مطابق زیادہ دیر تک بیٹھنا صحت کےلیے اچھا نہیں۔ یہ دل کی بیماری اور ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

غیر متحرک طرز زندگی اور دل کی بیماریوں میں تعلق پر بہت سی سٹڈیز ہیں۔ تاہم 1953 میں جیریمی مورس کی تحقیق بنیاد کا درجہ رکھتی ہے۔ آپ وبائی امراض کے ماہر تھے۔

تحقیق کا ایک پہلو لندن کے بس ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کا طرز زندگی بھی تھا۔ معلوم ہوا کہ ڈرائیوروں میں امراض قلب کا امکان کنڈیکٹروں کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہے۔

عمر، جنس اور آمدن کے لحاظ سے دونوں گروہ تقریباً ایک جیسے تھے۔ پھر ان میں امراض قلب کے امکان میں اتنا فرق کیون تھا؟

جیریمی مورس کے مطابق اس کا بڑا سبب یہ ہے کہ کنڈیکٹروں کو زیادہ دیر کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ وہ سواریوں کو بس میں بٹھانے کےلیے متحرک رہتے ہیں۔ اس کے برعکس ڈرائیوروں کو زیادہ دیر تک بیٹھنا ہوتا ہے۔

زیادہ دیر بیٹھے رہنے اور دل کی بیماریوں میں تعلق پر ماہرین نے بہت سے دلائل دیے ہیں۔ ان میں سے ایک کے مطابق بیٹھنے سے ٹانگوں کے پٹھوں کی سرگرمی کم ہوتی ہے۔ اس سے ان میں خون کا بہاؤ کم ہوتا ہے۔ ٹانگوں کو موڑ کر بیٹھنے سے بھی خون کا بہاؤ کم ہوتا ہے۔ یہ عوامل شریانوں کو تنگ کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ خون کا بہاؤ بنائے رکھنے کے لیے بلڈ پریشر بڑھتا ہے۔ بڑھا ہوا بلڈ پریشر دل کی بیماری کے لیے اہم عوامل میں سے ایک ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

صحت کارڈ پر دل کے علاج کے ریٹس میں اضافہ

Read Next

Health benefits of DHA

Leave a Reply

Most Popular