Vinkmag ad

کراچی اور اندرون سندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں تشویشناک اضافہ

Children with their mothers in rural Sindh

پاکستان میں بچوں میں ایچ آئی وی کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ کے ہسپتالوں میں ہر ہفتے تین سے چار نئے مریض سامنے آ رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 3,995 بچے رجسٹر شدہ ایچ آئی وی پازیٹو ہیں۔ 2024 میں 568 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 150 صرف میرپور خاص ضلع میں تھے۔ صوبائی حکام نے ہدایت دی ہے کہ ہر بچے کی سکریننگ کی جائے۔ اینٹی ریٹرو وائرل علاج ( اے آر ٹی) مراکز میں انہیں فوری علاج فراہم کیا جائے۔

ماہرین غیر محفوظ سرنجوں اور بغیر سکرین شدہ خون کو اس کی بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق اگر حفاظتی اقدامات تیز نہ کیے گئے تو کراچی اور اندرون سندھ میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

مینوپاز میں ہارمون تھراپی کے سنگین خطرات کی وارننگ ختم

Read Next

کیا ذیابیطس واقعتاً ریورس ہو سکتی ہے؟

Leave a Reply

Most Popular