Vinkmag ad

سندھ میں کانگو وائرس سے رواں سال کی پہلی موت رپورٹ

سندھ میں کانگو وائرس سے رواں سال کی پہلی موت رپورٹ- شفا نیوز

صوبہ سندھ میں کانگو وائرس سے رواں سال کی پہلی موت رپورٹ ہوئی ہے۔ 42 سالہ مریض کا تعلق کراچی کے ضلع ملیر سے ہے۔ صوبائی وزارت صحت کے مطابق مریض 16 جون کو ہسپتال لایا گیا۔ اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی، اور اگلے روز اس کی موت واقع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق مریض کو تیز بخار، جسم میں درد اور روشنی سے حساسیت کی شکایت تھی۔ سندھ میں کانگو وائرس کے اس کیس کے بعد ماہرین نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

ایک روز قبل پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھی ایک شخص کانگو وائرس سے جان کی بازی ہار چکا ہے۔ 22 سالہ مریض کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا، اور وہ جانوروں کی دیکھ بھال کرتا تھا۔

یہ بیماری پاکستان میں پہلی بار 1976 میں رپورٹ ہوئی تھی۔ اس وقت ایک سرجن اور طبی عملے کے تین افراد متاثرہ مریض سے وائرس لگنے کے بعد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، کانگو وائرس ایک خاص چیچڑی کے کاٹنے یا اس سے متاثرہ جانور کے خون اور گوشت سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ انسان سے انسان میں بھی یہ وائرس پھیل سکتا ہے۔ اس کا امکان اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب متاثرہ شخص کے خون یا رطوبتوں سے رابطہ ہو۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان کی دو تہائی خواتین تولیدی صحت پر فیصلہ کرنے سے محروم

Read Next

پیک شدہ دودھ پر 18 فیصد ٹیکس غیر منصفانہ قرار، 5 فیصد کرنے کا مطالبہ

Leave a Reply

Most Popular