Vinkmag ad

سندھ: سرویکل کینسر کی مخالفت پر سائبر کرائم قانون لاگو؟

The picture shows a computer keyboard being used to post comments related to the HPV vaccine campaign

صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ ویکسین مخالف جھوٹے پروپیگنڈے پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔ سرویکل ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا خواتین کی صحت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ صوبے میں یہ مرض ہر سال 5000 خواتین کو متاثر کرتا ہے، جن میں سے 3000 فوت ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پانچ دنوں میں چھ لاکھ بچیوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ والدین کو چاہیے کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے متاثر نہ ہوں، اور بچیوں کو لازمی ویکسین لگوائیں۔ وزیرِاعظم کو خط لکھ کر ویکسین کی مقامی تیاری کی سفارش کی گئی ہے۔ اس اقدام سے درآمد پر انحصار کم ہوگا اور زرمبادلہ بچے گا۔

سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے 12 روزہ ویکسن مہم 15 ستمبر سے جاری ہے۔ اس کا ہدف 9 سے 14 برس کی 41 لاکھ بچیوں تک پہنچنا ہے۔ مہم سندھ کے علاوہ پنجاب، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی جاری ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ، مؤثر اور ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ریسٹورنٹس، سیلونز اور شاپنگ مالز ملازمین کے لیے ہیلتھ سرٹیفکیٹ لازمی

Read Next

مردوں میں نایاب جان لیوا بیماری کی پہلی دوا کی منظوری

Leave a Reply

Most Popular