Vinkmag ad

آسان ڈرائنگ ٹیسٹ سے بھولنے کے مرض کی تشخیص

آسان ڈرائنگ ٹیسٹ سے بھولنے کے مرض کی تشخیص۔ شفا نیوز

کبھی کبھی چیزیں یا باتیں بھول جانا غیر معمولی بات نہیں۔ تاہم بعض اوقات یہ ڈیمنشیا کا ابتدائی مرحلہ بھی ہو سکتا ہے۔ یہ ایک ذہنی اور دماغی کمزوری کا مرض ہے جو زیادہ تر بڑھاپے میں ہوتا ہے۔ ایک آسان ڈرائنگ ٹیسٹ سے اس کی ابتدائی علامات کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔ تحقیق میکسیکو کے نیورولوجسٹ ڈاکٹر جیسس ریمریز برموڈز نے کی ہے۔ ان کے مطابق کلاک ڈرائنگ ٹیسٹ اس ضمن میں ایک مؤثر طریقہ کار ہے۔

آسان ڈرائنگ ٹیسٹ کچھ سوالات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ مثلاً کیا اس شخص نے گھڑی کا دائرہ صحیح بنایا؟، کیا گھڑی پر تمام نمبر شامل کیے گئے ہیں؟ کیا تمام نمبرز صحیح ترتیب میں اور درست جگہ پر ہیں؟ کیا گھڑی پر دو سوئیاں بنائی گئیں؟ کیا گھڑی کی سوئیاں وہ صحیح وقت بتا رہی ہیں جو آپ نے انہیں بنانے کو کہا تھا؟ نیشنل ہیلتھ سروس برطانیہ کے مطابق ٹیسٹ درست طریقے سے کرنے پر ڈیمینشیا کو مسترد کیا جا سکتا ہے۔

ڈیمینشیا تب ہوتا ہے جب دماغ میں موجود اعصابی خلیے اور ان کے رابطے ختم ہو جائیں۔ اس کی علامات کا انحصار دماغ کے متاثرہ حصے پر ہوتا ہے۔ ڈیمینشیا ہر فرد کو مختلف انداز میں متاثر کر سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

مخصوص اوقات میں زیادہ کیلوریز شوگر کا ایک اہم سبب

Read Next

ہیلتھ سیکیورٹی کے لیے نئے نیشنل ایکشن پلان کا اعلان

Leave a Reply

Most Popular