ماہرین کے مطابق پٹھوں میں کھچاؤ یا چوٹ کی صورت میں درد کم کرنے کا صحیح طریقہ جاننا ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق موچ یا چوٹ کے بعد ابتدائی 72 گھنٹوں کے دوران برف لگانا مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ تاہم پٹھوں کے طویل مدتی درد یا کھچاؤ کے لیے گرمائش بہتر آپشن ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ برف یا گرمائش لگاتے وقت جلد پر کپڑا ضرور رکھنا چاہیے۔ ایسا کرنے جلد کے جلنے یا اسے شدید ٹھنڈ پہنچنے سے تحفظ ملتا ہے۔ دوا کے ساتھ برف یا گرمائش کا استعمال صرف صحت مند گردے اور جگر والے افراد کے لیے محفوظ ہے۔ گردے یا جگر کی بیماری والے افراد کو دوا کے ساتھ ٹکور کے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔
ماہرین کے مطابق چوٹ کے بعد اگر سوجن یا نیل بہتر نہ ہوں یا جلد کا رنگ اور درجہ حرارت بدل جائے، تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Tags: چوٹ کے بعد درد