Vinkmag ad

دن چھوٹے ہونے اور سرد موسم کا مزاج پر اثر

دن چھوٹے ہونے اور سرد موسم کا مزاج پر منفی اثر- شفا نیوز

انسانی موڈ پر بہت سے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔ امریکہ کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے فینبرگ سکول آف میڈیسین کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ موسم میں تبدیلی سے مزاج پر بھی اثر پڑتا ہے۔ اس کے مطابق دن چھوٹے ہونے اور سرد موسم کے مزاج پر منفی اثرات ہوتے ہیں۔

دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کو سیزنل ایفیکٹیو ڈس آرڈر( ایس اے ڈی) کا سامنا ہوتا ہے۔ اس کے باعث وہ ڈپریشن اور تھکاوٹ جیسے مسائل کے شکار ہوجاتے ہیں۔ یہ ڈپریشن کی ایک ایسی قسم ہے جس کا سامنا دن چھوٹے ہونے کی وجہ سے موسم سرما میں ہوتا ہے۔ کچھ افراد میں اس کی شدت معتدل ہوتی ہے۔ انہیں بھی کچھ مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ محققین کے مطابق اس میں سستی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھوک بھی زیادہ لگ سکتی ہے۔ وزن بڑھانے والے غذاؤں کی خواہش بڑھ جاتی ہے۔ لوگوں کو اپنے مشاغل میں زیادہ لطف محسوس نہیں ہوتا۔ انہیں زندگی میں عزم کی کمی بھی محسوس ہونے لگتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ سورج کی روشنی ریگولیٹر کی طرح جسمانی گھڑی کو سگنل فراہم کرتی ہے۔ موسم سرما میں سورج کی روشنی کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے۔ اس کا ایک حل برائٹ لائٹ تھیراپی ہے۔ اس سے جسمانی گھڑی کے افعال کو فعال کرنے اور مزاج کو خوشگوار بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پیریفرل آرٹری ڈیزیز: ٹانگوں یا بازوؤں کی شریانوں میں تنگی

Read Next

چنیوٹ میں ایچ آئی وی کے 13 کیسز رپورٹ

Leave a Reply

Most Popular