Vinkmag ad

ادویات کی قلت جلد دور ہو جائے گی، ڈریپ

ادویات کی قلت جلد دور ہو جائے گی- شفا نیوز

صارفین ان دنوں مارکیٹ میں متعدد ادویات کی قلت کی شکایت کر رہے ہیں۔ ان میں کینسر، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی ادویات بھی شامل ہیں۔ لوگوں کو ٹیٹنس ویکسین بھی بڑی مشکل سے مل رہی ہے۔ اس پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کا کہنا ہے کہ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی۔

وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ٹیٹنس ویکسین کی 600,000 خوراکیں جلد ریلیز کر دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیٹنس ویکسین چند مہینوں سے کم تھی۔ اب صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ ٹیٹنس ویکسین کی ہماری ماہانہ ضرورت 500,000 سے 600,000 خوراکیں ہیں۔ 16 جون سے اب تک پاکستان بھر میں ویکسین کی تقریباً 1.2 ملین خوراکیں تقسیم کی جا چکی ہیں۔ اس وقت 1.5 ملین سے زیادہ خوراکیں دستیاب ہیں۔ مارکیٹ میں بھیجنے کی اجازت سے پہلے مجموعی طور پر7 اور 8 اگست کو 400,000 خوراکوں کی جانچ کی جائے گی۔ 12 اگست کو 300,000 خوراکیں اور 15 کو 281,746 خوراکیں جانچی جائیں گی۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سپلائی میں کچھ مشکلات تھیں۔ قیمتوں کے تعین میں بھی مسائل تھے جو حل ہو گئے ہیں۔ برانڈز کو ریٹیل مارکیٹ میں دوبارہ لانچ کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں ادویات کی قلت محض ملکی نہیں بلکہ بین الاقوامی رجحان بھی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

زیادہ ناخوشگوار سوچنا صحت کے لیے اچھا نہیں

Read Next

Effects of TV dramas on relationships

Leave a Reply

Most Popular