Vinkmag ad

مون سون و سیلاب متاثرین کے لیے شفا انٹرنیشنل کا فری میڈیکل کیمپ

مون سون و سیلاب متاثرین کے لیے شفا انٹرنیشنل کا فری میڈیکل کیمپ- شفا نیوز

شفا انٹرنیشنل ہسپتال نے مون سون اور سیلاب متاثرین کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔ کیمپ آج 23 جولائی کو صبح 11 بجے شروع ہوا، جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

کیمپ حدیبیہ سکول اینڈ کالج، امتیاز مارکیٹ، لکھو روڈ، نیو چاکرہ راولپنڈی میں لگایا گیا ہے۔ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ کر رہی ہے۔ متاثرہ افراد کو بغیر کسی معاوضے کے ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کیمپ میں ابتدائی طبی امداد کے ساتھ ساتھ عام بیماریوں کا علاج بھی کیا جا رہا ہے۔

علاقے کے عوام اور مریضوں نے شفا انٹرنیشنل کے اس اقدام کو بروقت اور مستحسن قرار دیا ہے۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق شفا انٹرنیشنل مون سون متاثرین کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کیمپ کی اطلاع کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچائیں، تاکہ وہ اس سے بہتر مستفید ہو سکیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بلڈ پریشر اور شوگر: سٹروک کی شرح میں اضافے کا سبب

Read Next

ادھیڑ عمر خواتین میں غصہ بڑھتا ہے، اظہار گھٹتا ہے: تحقیق

Leave a Reply

Most Popular