Vinkmag ad

پھیپھڑوں کے عالمی دن پر شفا انٹرنیشنل میں آگاہی سیشن

Awareness session on World Lung Day at Shifa International Hospital Islamabad highlighting asthma, COPD, tuberculosis, and palliative care

شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں پھیپھڑوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک آگاہی سیشن منعقد ہوا۔ سیشن کی صدارت شعبہ امراضِ سینہ کے سربراہ ڈاکٹر مرتضیٰ کاظمی نے کی۔ اس میں ماہرین امراضِ سینہ، دیگر طبی ماہرین اور مریضوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیشن کے دوران دمہ اور سی او پی ڈی کے علاج میں عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی۔ ماہرین نے پلیورل ایفیوژن کی جدید تشخیص، پلمونری ایمبولزم کے علاج اور خطرے کی درجہ بند سے متعلق اپ ڈیٹس شیئر کیں۔ مدافعتی نظام کی کمزوری کے شکار مریضوں میں ٹی بی کے علاج میں چیلنجز پر بھی گفتگو ہوئی۔ پلیورل ایفیوژن سے مراد پھیپھڑوں کے گرد غیر معمولی سیال جمع ہونا، جبکہ پلمونری ایمبولزم، پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے بننے کی سنگین کیفیت ہے۔

پیلی ایٹیو کیئر پر منعقدہ پینل ڈسکشن میں ڈاکٹر نغمان بشیر اور شفا انٹرنیشنل کے ماہرین شریک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل مدتی امراض میں محض علاج کافی نہیں ہوتا۔ مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا بھی ضروری ہوتا ہے۔

شفا انٹرنیشنل ہسپتال کا پلمونولوجی ڈپارٹمنٹ پھیپھڑوں کے علاج کی جدید سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ہسپتال میں قائم پلیورل کلینک پھیپھڑوں اور پسلیوں کے درمیان سیال یا ہوا جمع ہونے کے مؤثر علاج کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ یہاں پھیپھڑوں کے انفیکشن سے کینسر تک کی درست اور بروقت تشخیص کو ممکن بنایا جاتا ہے۔

پھیپھڑوں کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی سیشن میں مریضوں نے اپنے ذاتی تجربات بیان کیے۔ شرکاء نے پروگرام کو سراہا، اور کہا کہ ایسے مفید اور معلوماتی پروگرام باقاعدگی سے منعقد ہونے چاہئیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایچ پی وی ویکسین لڑکیوں کیلئے لائف لائن ہے، پی ایم اے

Read Next

Interesting FACTS about lungs

Leave a Reply

Most Popular