ماہرین کے مطابق سونگھنے کی حس میں کمی ڈیمینشیا کی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ یہ حس دماغ کے اُن حصوں سے جڑی ہے جو یادداشت سے متعلق ہیں۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مدافعتی نظام بعض اوقات ان اعصابی ریشوں کو نقصان پہنچاتا ہے جو خوشبو کو دماغ سے جوڑتے ہیں۔ یہ عمل یادداشت پر اثر ڈالنے سے پہلے شروع ہو جاتا ہے۔ اسی وجہ سے سونگھنے کی حس میں کمی ڈیمینشیا کا ابتدائی اشارہ ہو سکتی ہے۔ اس لیے اس علامت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
ماہرین کے بقول بو پہچاننے میں مسلسل دشواری کے شکار افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تاہم اسے بیماری کی حتمی تشخیص نہیں سمجھنا چاہیے۔ معالجین اسے دیگر ٹیسٹوں اور علامات کے ساتھ ملا کر دیکھتے ہیں۔
Tags: سونگھنے کی حس ڈیمنشیا