Vinkmag ad

اسلام آباد میں صحت سہولت پروگرام معطل، بحالی کا مطالبہ

اسلام آباد میں صحت سہولت پروگرام معطل، بحالی کا مطالبہ- شفا نیوز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحت سہولت پروگرام  معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کا سبب مالی وسائل کی کمی بتائی جا رہی ہے۔ اس اقدام سے اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں کے لوگ مفت علاج سے محروم ہو گئے ہیں۔ یہ انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے ایک اجلاس میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے کی۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت ندیم محبوب نے بتایا کہ پروگرام ختم نہیں، معطل ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوری 2024 سے فنڈز جاری نہیں ہوئے۔ اس وجہ سے نجی ہسپتال مفت علاج بند کر چکے ہیں۔ پروگرام کے سی ای او محمد ارشد نے کہا کہ 2023 تک شناختی کارڈ پر مفت علاج ہوتا تھا۔ اب اسلام آباد میں پروگرام بند جبکہ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جاری ہے۔

پروگرام کے تحت دل کے بائی پاس آپریشن پر چار لاکھ روپے خرچ ہوتے تھے۔ معطلی کے بعد نجی ہسپتالوں میں یہ آپریشن 24 سے 25 لاکھ روپے میں ہوتا ہے۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب اپنے وسائل سے پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کمیٹی کے چیئرمین نے اسلام آباد میں صحت سہولت پروگرام معطل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے صحت سہولت پروگرام پر الگ اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں سالانہ 20 فیصد طبی غلطیاں جان لیوا ثابت ہوتی ہیں، ماہرین

Read Next

خواتین کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی ہیلتھ کیئر سسٹم متعارف

Leave a Reply

Most Popular