Vinkmag ad

سست طرز زندگی ذیابیطس کے مریضوں کیلئے سنگین خطرہ

A person sitting with sedentary lifestyle and unhealthy eating habits, representing diabetes and health risks from physical inactivity

ماہرین کے مطابق سست طرز زندگی ذیابیطس کے مریضوں میں پیچیدگیوں کے خطرات بڑھا دیتا ہے۔ یہ بات فیڈرل یونیورسٹی آف ریو گرینڈے دو سول، برازیل کی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق میں 27 سابقہ سٹڈیز سے تقریباً 2.4 ملین افراد کا ڈیٹا تجزیہ کیا گیا۔

نتائج کے مطابق ذیابیطس کے جو مریض ہفتے میں 150 منٹ ورزش نہیں کرتے، ان میں ہارٹ فیلئر کے کیسز میں 7.3 فیصد اضافہ ہوا۔ دل کی بیماری میں 7 فیصد اور سٹروک کے کیسز میں 10.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ تحقیق میں کم تعلیم یافتہ اور کم وسائل والے افراد میں کم ورزش نوٹ کی گئی۔ اس وجہ سے ان میں ذیابیطس کی پیچیدگیاں بھی زیادہ پائی گئیں۔

ریسرچ کی سربراہ جے فٹر کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے متحرک طرز زندگی اپنانا ضروری ہے۔ ورزش کی عادت ہسپتال میں داخلے، معذوری اور علاج کے اخراجات کم کر سکتی ہے۔ یہ تحقیق جرنل آف سپورٹ اینڈ ہیلتھ سائنس میں شائع ہوئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

زندگی میں چھوٹی تبدیلیوں کا ڈپریشن پر بڑا اثر، تحقیق

Read Next

کان میں ٹیوب لگانے کا پروسیجر

Leave a Reply

Most Popular