Vinkmag ad

ناخنوں کے انفیکشن کے علاج کے لیے نئی مؤثر دوا دریافت، نئی تحقیق

Close-up of infected nails showing discoloration, thickening, and brittleness caused by fungal infection

سائنس دانوں نے ناخنوں کے انفیکشن میں ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس کے زیادہ مؤثر ہونے کے شواہد دریافت کیے ہیں۔ تحقیق یونیورسٹی آف باتھ اور کنگز کالج لندن کے محققین نے کی، اور نتائج ایک بین الاقوامی سائنسی جرنل میں شائع ہوئے۔

ماہرین کے مطابق دوا ناخن کی سخت تہہ عبور کر کے انفیکشن والے حصے تک پہنچتی ہے۔ وہاں پہنچ کر وہ جراثیم کے نظام کو متاثر کر کے انہیں ختم کرتی ہے۔ یہ طریقہ اس فنگس کے خلاف بھی مؤثر ہے جس پر عام اینٹی فنگل علاج مؤثر ثابت نہیں ہوتا۔ یہ دوا تیز اثر کے ساتھ محفوظ بھی ہے اور ضدی فنگس کے علاج میں امید کی نئی کرن ہے۔

ناخنوں کے انفیکشن عموماً فنگس یا ییسٹ کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اس سے ناخن پیلے، سفید یا بھورے ہو جاتے ہیں۔ بعض اوقات وہ موٹے، کمزور یا خراب شکل بھی اختیار کر لیتے ہیں۔ دنیا بھر میں تقریباً 4 سے 10 فیصد افراد اس سے متاثر ہیں۔ بعض سٹڈیز کے مطابق 70 سال سے زائد عمر کے تقریباً نصف لوگ اس کے شکار ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

نو عمر لڑکوں میں گیمنگ ڈس آرڈر میں تیزی سے اضافہ، نئی تحقیق

Leave a Reply

Most Popular