Vinkmag ad

ٹائپ ون ذیابیطس کے کامیاب علاج کا دعویٰ

ٹائپ ون ذیابیطس کے کامیاب علاج کا دعویٰ- شفا نیوز

میڈیکل سائنس میں پیش رفتوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ سائنسدانوں نے ٹائپ ون ذیابیطس کے کامیاب علاج کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک خاتون میں ٹائپ ون ذیابیطس کو پائینرنگ سٹیم سیل پروسیجر کے ذریعے ختم کیا گیا ہے۔

25 سالہ خاتون کا تعلق چین کے علاقے تیان سے ہے۔ ان میں ٹائپ ون ذیابیطس کی تشخیص تقریباً ایک عشرہ قبل ہوئی تھی۔ اس علاج سے قبل وہ انسولین کے انجیکشن پر انحصار کرتی تھیں۔ اس کے ساتھ وہ اپنی خوراک کی بھی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کرتی تھیں۔ اب ان کے جسم نے انسولین خود بنانا شروع کر دی ہے۔ تین ماہ سے بھی کم عرصے میں وہ قدرتی طور پر بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ میٹھوں سمیت ہر طرح کے کھانوں سے لطف اندوز ہو سکتی ہیں۔ اسے اپنی نوعیت کا پہلا کیس سمجھا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کے نتائج حیران کن ہیں۔

ذیابیطس کی دو بڑی اقسام ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو ہیں۔ ٹائپ ٹو ذیابیطس کا زیادہ تر تعلق طرز زندگی کے عوامل سے ہے۔ اس کے برعکس ٹائپ ون ایک آٹو امیون کیفیت ہے جس میں جسم کا مدافعتی نظام لبلبے میں انسولین پیدا کرنے والے خلیوں کو تباہ کر دیتا ہے۔ ٹائپ ون ذیابیطس کے کامیاب علاج سے اس کے مریضوں میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

گاڑی میں دم گھٹنے سے دو بچے جاں بحق

Read Next

ڈینگی کے 103 نئے کیسز، راولپنڈی میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان

Leave a Reply

Most Popular