Vinkmag ad

سام سنگ کی طرف سے Xealth خریدنے کا اعلان

سام سنگ کی طرف سے Xealth خریدنے کا اعلان- شفا نیوز

سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ڈیجیٹل ہیلتھ پلیٹ فارم Xealth کو خریدنے جا رہا ہے۔ اس کا مقصد اپنی ویریبل ٹیکنالوجی کو ہیلتھ کیئر کی ڈیجیٹل سرورس کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔ خریداری کی مالی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

Xealth  پلیٹ فارم ڈیجیٹل ذرائع کی مدد سے امریکہ کے 500 سے زائد ہسپتالوں کو مریضوں اور طبی ماہرین سے ملاتا ہے۔ یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب سام سنگ روایتی کاروبار سے ہٹ کر نئے شعبوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ان میں روبوٹکس، کولنگ سسٹمز، کنزیومر آڈیو اور ہیلتھ ٹیک شامل ہیں۔

مئی 2025 میں سام سنگ نے جرمنی کی کمپنی FlaktGroup کو 1.5 ارب یورو میں خریدنے پر رضامندی ظاہر کی۔ اس سے قبل مارچ میں چیئرمین نے کہا تھا کہ کمپنی بڑی سٹریٹجک خریداریوں کی تلاش میں ہے۔ اس کا مقصد اے آئی چِپس کے شعبے میں سست رفتاری کے بعد ترقی کی رفتار دوبارہ حاصل کرنا تھا۔ کمپنی کے مطابق Xealth کی خریداری اسی حکمت عملی کا تسلسل ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

راولپنڈی: بنیادی مراکز صحت کی نجکاری کی ڈیڈ لائن میں توسیع

Read Next

ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ: کیا ورزش سے بچاؤ ممکن ہے؟

Leave a Reply

Most Popular