Vinkmag ad

امریکی امداد کی معطلی: روزانہ 2,000 نئے ایچ آئی وی کیسز کا خدشہ

امریکی امداد کی معطلی: روزانہ 2,000 نئے ایچ آئی وی کیسز کا خدشہ – شفا نیوز

اقوامِ متحدہ کی ایڈز ایجنسی (یو این ایڈز) نے خبردار کیا ہے کہ امریکی امداد کی معطلی ایڈز کے مریضوں کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ اس سے دنیا بھر میں روزانہ 2,000 نئے ایچ آئی وی کیسز سامنے آ سکتے ہیں۔ ایڈز سے اموات میں 10 گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔

یو این ایڈز کی سربراہ وِینی بیانیمہ نے کہا، "فنڈنگ کی معطلی نئے انفیکشنز میں اضافے کا باعث بنے گی۔ ہمارے اندازوں کے مطابق روزانہ 2,000 نئے کیسز رپورٹ ہو سکتے ہیں۔”

ان کے مطابق اگر اپریل میں یو ایس ایڈ کی امداد بحال نہ ہوئی تو اگلے چار سالوں میں 63 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں۔ 2023 میں 6 لاکھ ایڈز سے متعلقہ اموات ہوئیں۔ یہ تعداد تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایچ آئی وی کے لیے مخصوص فنڈنگ جاری رہے گی۔ تاہم یو این ایڈز کے مطابق اس تعطل سے اب تک کئی طبی مراکز بند اور ہزاروں کا طبی عملہ برطرف ہو چکا ہے۔

امریکی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ فنڈز "امریکہ فرسٹ” پالیسی کے تحت روکے گئے۔ تاہم وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ زندگی بچانے والی خدمات کے لیے کچھ استثنیٰ دیے گئے ہیں۔

گزشتہ سال، امریکہ نے یو این ایڈز کو پانچ کروڑ ڈالر دیے، جو اس کے کل بجٹ کا 35 فیصد تھے۔ امریکی امداد کی معطلی سے عالمی صحت کو سنگین خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایئر پلین ایئر: ہوائی جہاز میں کان بند ہونے کا مسئلہ

Read Next

تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں کمی، صحت کے لیے خطرات میں اضافہ

Leave a Reply

Most Popular