Vinkmag ad

دنیا کا نایاب ترین بلڈ گروپ Rh null سنہری خون قرار

Rh null blood group, known as golden blood, extremely rare and compatible with all Rh blood types

بلڈ گروپ Rh null طبی حلقوں میں سنہری خون کے نام سے جانا جاتا ہے۔ دنیا کا نایاب ترین بلڈ گروپ صرف 50 افراد کا ہے، اور ہر چھ ملین افراد میں سے ایک شخص میں پایا جاتاہے۔ یہ خون تقریباً ہر مریض کے لیے موزوں اور ہنگامی حالات میں جان بچانے والا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس خون میں تمام 50 Rh اینٹیجن غائب ہوتے ہیں۔ اس لیے اس کا ردعمل کم اور مطابقت زیادہ ہے۔ اسے تحقیق اور ایمرجنسی علاج کے لیے انتہائی قیمتی سمجھا جاتا ہے۔

دنیا کا نایاب ترین بلڈ گروپ رکھنے والے یہ افراد عام خون نہیں لے سکتے۔ اس لیے اکثر اپنا خون فریز کر کے محفوظ رکھتے ہیں۔ سائنس دان اسے لیبارٹری میں تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اسے ایمرجنسی میں استعمال کیا جا سکے۔

2018 میں یونیورسٹی آف برسٹل کی ٹیم نے پانچ اہم خون گروپوں کے اینٹیجن ختم کر کے انتہائی موزوں خون تیار کیا۔ یہ عام اور نایاب دونوں گروپوں کے افراد کے لیے قابل استعمال ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

گذشتہ سال پاکستان میں ٹی بی کے 670,000 کیسز رپورٹ

Read Next

پاکستان میں صرف 16 فیصد مریضوں کی شوگر کنٹرول میں، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular