Vinkmag ad

امراض گردہ میں اضافے کی ایک اہم وجہ دریافت

امراض گردہ میں اضافے کی ایک اہم وجہ دریافت- شفا نیوز

کیک سکول آف میڈیسن (سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی) کی ایک تحقیق میں امراض گردہ میں اضافے کی ایک اہم وجہ سامنے آئی ہے۔ اس کے مطابق انسانوں کے تیار کردہ بعض کیمیکلز گردوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان میں پرفلورو اکائیل اور پولی فلورو اکائیل سبسٹینسز (پی ایف اے ایس) نمایاں ہیں۔ یہ کیمیکلز فرنیچر اور فوڈ پیکجنگ کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔ انہیں "فار ایور کیمیکلز” بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ یہ قدرتی طور پر بہت دیر میں ری سائیکل ہوتے ہیں۔

پی ایف اے ایس پہلے بھی امراض قلب اور کینسر سے منسلک سمجھے جاتے تھے۔ اب ان کا گردوں کو نقصان پہنچانے کا بھی ثبوت ملا ہے۔ تحقیق کے مطابق پی ایف اے ایس معدے میں موجود مفید بیکٹیریا کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ان سے گردوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں۔

سٹڈی میں 17 سے 22 سال کی عمر کے 78 افراد کے خون اور فضلے کے نمونے لیے گئے۔ ان میں پی ایف اے ایس کی مقدار کا جائزہ لیا گیا۔ چار سال بعد ان کے گردوں کے افعال کی جانچ کی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ پی ایف اے ایس کی زیادہ مقدار سے گردوں کے افعال 2.4 فیصد تک بدتر ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ معدے میں موجود بیکٹیریا کی اقسام میں بھی تبدیلیاں آتی ہیں۔ یعنی مفید بیکٹیریا کم اور نقصان دہ بیکٹیریا بڑھ جاتے ہیں۔ ان کیمیکلز سے جسم میں سوزش اور تکسیدی تناؤ بھی بڑھتا ہے جو ممکنہ طور پر گردوں کو متاثر کرتا ہے۔ یوں یہ کیمیکلز بھی امراض گردہ میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہیں۔ سٹڈی کے نتائج "سائنس آف دی ٹوٹل انوائرمنٹ” میں شائع ہوئے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈائلیسز کے مریضوں کی خوراک کیسی ہونی چاہیے؟

Read Next

فوڈ پیکیجنگ پر صحت کے اثرات سامنے لکھے جائیں، ڈبلیو ایچ او

Leave a Reply

Most Popular