Vinkmag ad

رہائش بدلنے سے بزرگ افراد کی متوقع عمر میں اضافہ

Elderly people enjoying life after relocating, highlighting research linking relocation to increased life expectancy and healthier aging.

ماہرین کے مطابق رہائش بدلنے جیسا سادہ سا فیصلہ بھی بزرگ افراد کی متوقع عمر پر واضح اثر ڈال سکتا ہے۔ یہ بات ایم آئی ٹی اور سٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی ایک مشترکہ تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ سٹڈی امریکن اکنامک ریویو میں شائع ہوئی ہے۔

تحقیق میں 1999 سے 2014 کے دوران 63 لاکھ ریکارڈز کا تجزیہ کیا گیا۔ ان میں سے تقریباً 20 لاکھ افراد نے ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں نقل مکانی کی۔ امریکہ میں 65 سالہ افراد کی اوسط عمر 83.3 سال بتائی گئی ہے۔ تحقیق کے مطابق اگر 65 سالہ شخص ایسے علاقے میں جائے جہاں اوسط عمر زیادہ ہو تو اس کی متوقع زندگی میں 1.1 سال اضافہ ہو سکتا ہے۔

محققین کے مطابق رہائش بدلنے سے پڑنے والے اس فرق کی کئی وجوہات ہیں۔ ان میں بہتر طبی سہولتیں، صاف ماحول، کم آلودگی، جرائم کی کم شرح اور محفوظ ٹریفک نظام نمایاں ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ابتدائی عمر میں مونگ پھلی کھلانا الرجی سے بچاؤ میں مفید

Read Next

زچگی کی چھٹیوں کے دوران ملازمت سے برطرفی کالعدم

Leave a Reply

Most Popular