Vinkmag ad

سرخ، سبز یا پیلا: کون سا سیب زیادہ بہتر؟

سرخ، سبز یا پیلا: کون سا سیب زیادہ بہتر؟- شفا نیوز

سیب ایک صحت بخش پھل ہے جس کا روزانہ استعمال بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس کا سرخ، سبز یا پیلا ہونا بھی اس کے فوائد پر اثر انداز ہوتا ہے۔

نیو یارک ایپل ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والی ماہر غذائیت کیلی سپرنگر کے مطابق سرخ یا گہرے رنگ کے سیب میں اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ اجزا جسم میں سوزش کم کرنے اور بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔ سرخ سیب میں پایا جانے والا اینتھوسائیننز مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔

سبز سیب کا رنگ کلوروفل کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس میں شوگر کی مقدار کم اور فائبر زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے یہ شوگر کنٹرول رکھنے والوں کے لیے بہتر ہیں۔ سبز سیب کا ذائقہ کھٹا ہوتا ہے اور یہ ہاضمے کو بھی بہتر بناتا ہے۔ پیلا سیب کیروٹینوئڈز سے بھرپور ہوتا ہے، جو آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

ماہرین غذائیات کے مطابق اگر آپ اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کم کرنا چاہتے ہیں تو سرخ سیب بہتر ہے۔ شوگر کنٹرول کے لیے سبز سیب زیادہ مناسب ہیں۔ آنکھوں کی صحت کے لیے پیلا سیب زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غذائی اعتبار سے سرخ، سبز یا پیلے سیب میں فرق معمولی ہوتا ہے۔ تینوں اقسام فائبر اور وٹامن سی مہیا کرتی ہیں۔ اس لیے سیب کا رنگ کوئی بھی ہو، اسے روزانہ کی خوراک میں ضرور شامل کیا جائے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سوئی کے بغیر ڈینٹل فلاس سے ویکسین لگانے میں کامیابی

Read Next

منہ کھول کر سونا: محض عادت یا مرض کی علامت؟

Leave a Reply

Most Popular