Vinkmag ad

رمضان میں ورزش: جم جانے والوں کی روٹین اور خوراک کیسے بدلتی ہے؟

رمضان میں ورزش: جم جانے والوں کی روٹین اور خوراک کیسے بدلتی ہے- شفا نیوز

رمضان المبارک میں جِم جانے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ اس کی ایک وجہ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ رمضان میں ورزش سے وزن کم کرنے میں نمایاں مدد ملتی ہے۔ ماہرین صحت بھی اس سے اتفاق کرتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس میں غذائی احتیاطیں بھی ضروری ہیں۔

صفا فٹنس کلب کے ٹرینر کشور علی کے مطابق رمضان میں ورزش کا رجحان بڑھ جاتا ہے۔ جو لوگ عام دنوں میں ناغہ کرتے ہیں، وہ بھی باقاعدگی سے آتے ہیں۔ روزے کے باعث طاقت بڑھانے والی ورزشوں کو کم اور کارڈیو کی ورزشوں کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔ اس کا مقصد اضافی کیلوریز جلانا ہوتا ہے۔

جم میں ایکسرسائز کرنے والی ایک خاتون تسنیم کہتی ہیں کہ وہ روزوں میں خوراک پر خصوصی توجہ دیتی ہیں۔ اس سے رمضان میں ان کا وزن کم ہوتا ہے۔ وہ پکوڑوں سے خاص طور پر پرہیز کرتی ہیں۔

تسکین خان رمضان کو ورزش کے لیے بہترین موقع سمجھتے ہیں۔ ان کے بقول افطار کے بعد ورزش سے نیند بہتر ہوتی ہے اور سحری کے لیے جسم تیار ہو جاتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ توانائی اور فٹنس برقرار رکھنے کے لیے رمضان میں ورزش اور متوازن خوراک، دونوں ضروری ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاخانے کی عادتیں صحت کا حال بتاتی ہیں، ماہرین کی تحقیق

Read Next

پنجاب میں انجیکشن "ویکسا” اور محلول "نیوٹرولائن” پر پابندی

Leave a Reply

Most Popular