Vinkmag ad

دودھ ہمیشہ قابلِ اعتبار گوالے سے لیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی

دودھ ہمیشہ قابلِ اعتبار گوالے سے لیں – شفا نیوز

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا ہے کہ دودھ ہمیشہ قابلِ اعتبار گوالے سے لیں۔ اگر ذرا بھی شک ہو تو ٹول فری نمبر 1223 پر کال کریں۔ اصلی دودھ کی پہچان کے لیے بھی اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ان کے بقول اتھارٹی کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے گھر میں دودھ چیک کرنے کی کٹ بنا لی ہے۔ یہ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کی منظوری سے بہت جلد دستیاب ہو گی۔ لیکٹو سکین مشین کے ذریعے 45 منٹ میں ملاوٹ شدہ دودھ کی پہچان ہو سکتی ہے۔ اگر دودھ میں مطلوبہ مقدار میں فیٹس موجود نہیں تو اسے ملاوٹ شدہ دودھ ہی تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں صوبے میں متحرک ہیں۔ شہروں کے داخلی راستوں پر صبح شام تقریباً 12 سے 132 لاکھ ٹن دودھ چیک کیا جاتا ہے۔ ملاوٹ کرنے والوں  کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جاتی ہے۔ تاہم انہیں گرفتاری کے  بعد عدالتوں سے ضمانتیں مل جاتی ہیں۔

عوام کو چاہیے کہ دودھ ہمیشہ قابلِ اعتبار گوالے سے لیں۔ جہاں ملاوٹ شدہ دودھ فروخت ہوتا ہو، اس کی ضرور نشاندہی کریں، اس لیے کہ یہ انسانی صحت اور جان کا معاملہ ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

دوائیں سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد مہنگی

Read Next

Inverter | Non-inverter | AC buying guide | Air conditioner | Shifa News

Leave a Reply

Most Popular