Vinkmag ad

پنجاب میں ذیابیطس کے مریض بچوں کے لیے انسولین کارڈ جاری

پنجاب میں ذیابیطس کے مریض بچوں کے لیے انسولین کارڈ جاری- شفا نیوز

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ذیابیطس کے مریض بچوں کے لیے انسولین کارڈ جاری کر دیا۔ انسولین کارڈ، گلوکومیٹر، بی ایس آر سٹرپس اور سوئیاں بچوں کو ان کے گھروں پر فراہم کی جائیں گی۔ پاکستان پوسٹ کے رائڈرز انسولین کارڈ کو ایک مخصوص ایپ کے ذریعے سکین کر کے دوا کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

مریم نواز نے تین بچوں واسع عدنان، زینب وحید اور زین شہزاد کو انسولین کارڈ اور دیگر اشیاء خود فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ذیابیطس کے مریض بچوں کی صحت ایک اہم مسئلہ ہے۔ یہ پروگرام غریب والدین اور بچوں کی درخواست پر شروع کیا گیا ہے۔ حکومت ہر اس بچے تک پہنچے گی جو دوا یا انسولین خریدنے سے قاصر ہو۔ پہلی بار بچوں کو انسولین کے ساتھ گلوکومیٹر اور ٹیسٹ سٹرپس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

پروگرام کے پہلے مرحلے میں ڈیڑھ ہزار بچوں کو انسولین فراہم کی جائے گی۔ انسولین کی فراہمی کے دوران کولڈ چین کے اصولوں کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ مریضوں کو سہ ماہی معائنے کے لیے ضلعی ہسپتالوں میں جانا ہو گا۔ ٹائپ-1 ذیابیطس کے شکار بچے این سی ڈی کلینک، مریم نواز ہیلتھ کلینک یا ہیلتھ لائن ایپ 1033 کے ذریعے رجسٹر کر سکتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

جلدی ناشتہ اور رات بھر فاسٹنگ: ادھیڑ عمری میں وزن گھٹانے کا مؤثر طریقہ

Read Next

دواؤں کے خلاف جراثیمی مزاحمت: پاکستان میں سالانہ 3 لاکھ اموات

Leave a Reply

Most Popular