Vinkmag ad

بیماریوں سے متعلق بروقت وارننگ سنٹر کا افتتاح

بیماریوں سے متعلق بروقت وارننگ سنٹر کا افتتاح- شفا نیوز

پنجاب حکومت نے بیماریوں سے متعلق بروقت وارننگ سنٹر قائم کر دیا ہے۔ اس کا مقصد صحت عامہ کی نگرانی کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔ ارلی ڈیزیز وارننگ سنٹر انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (آئی پی ایچ) میں قائم کیا گیا ہے۔ سنٹر کا افتتاح پنجاب کے وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے کیا۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ بیماریوں سے متعلق بروقت وارننگ سنٹر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ وباؤں کی مانیٹرنگ اور مینجمنٹ کے بنیادی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ ان کے مطابق سنٹر میں منکی پاکس اور دیگر بیماریوں سے باخبر رہنے کے لیے خصوصی ڈیش بورڈ تیار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تکنیکی معاونت پر انہوں نے سابق وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور بہاولپور میں بھی مراکز کے قیام کا اعلان کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے منکی پاکس کے اعداد و شمار مرتب کرنے میں سنٹر کے کردار پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر وسیم، پروفیسر محسن آفتاب اور دیگر فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

کلاؤڈ برسٹ کیا ہے؟

Read Next

ہڈیوں کا بھربھراپن

Leave a Reply

Most Popular