Vinkmag ad

پنجاب حکومت نے 150 بنیادی مراکز صحت آؤٹ سورس کر دیے

پنجاب حکومت نے 150 بنیادی مراکز صحت آؤٹ سورس کر دیے- شفا نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مریم نواز ہیلتھ کلینکس منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ اس کے تحت پنجاب حکومت نے 150 بنیادی مراکز صحت آؤٹ سورس کر دیے ہیں۔ حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

منتخب 150 میڈیکل افسران ان مراکز کا انتظام سنبھالیں گے۔ حکومت نے ان مراکز کی کارکردگی یقینی بنانے کے لیے ماہانہ تھرڈ پارٹی جائزے کا نظام متعارف کرایا ہے۔ اس میں مریضوں کی تعداد، طبی معیار، اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈز کے استعمال کا بطور خاص جائزہ لیا جائے گا۔

منصوبہ ابتدائی طور پر دیہی علاقوں میں شروع کیا گیا ہے۔ اس کا سبب انتظامی اور انفراسٹرکچر کی کمی کے باعث ان کا غیر فعال ہونا ہے۔ منی ہیلتھ کلینکس کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں پیرامیڈیکل سٹاف موٹر سائیکلوں پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرے گا۔ وہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے ڈاکٹروں سے رابطہ بھی کرے گا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق پنجاب حکومت کے ان اقدامات سے ہسپتالوں کا معیار عالمی سطح کا ہو جائے گا جس سے عوام کو بہتر سروسز دستیاب ہوں گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

اے ڈی ایچ ڈی: توجہ کی کمی اور زیادہ سرگرمی

Read Next

ایچ ایم پی وی کورونا وائرس جتنا خطرناک نہیں، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular