Vinkmag ad

پنجاب حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں بڑی اصلاحات کا اعلان

Representative image of a doctor with stethoscope around neck writing notes on clipboard

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرکاری ہسپتالوں میں اصلاحات کا ایک جامع پیکج منظور کر لیا ہے۔ انہوں نے اس کا اعلان سی ای اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے اپنے خطاب میں کیا۔

خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق ہسپتالوں میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس کی تعیناتی کی منظوری دی۔ صحت کی سہولیات کو ڈیجیٹل بنانے اور ایڈمنسٹریٹرز و پروکیورمنٹ افسران کی پوسٹنگ بھی منظور کی گئی۔ اصلاحات  کے تحت کارکردگی کی جانچ کے لیے نئے کی پی آئیز اور پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹ نافذ کی گئی۔

ضلعی اور تحصیل سطح کے ہسپتال اب پیپرلیس نظام میں کام کریں گے۔ آن کال ڈاکٹرز کو ہدایت دی گئی کہ وہ 20 منٹ میں ہسپتال پہنچیں، جبکہ ایمرجنسی وارڈز کو سیف سٹی کیمروں سے منسلک کر کے نگرانی بہتر کی گئی۔

صحت کے بجٹ کو 399 ارب سے بڑھا کر 630 ارب روپے کیا گیا۔ 1,500 سے زائد ڈاکٹرز سرکاری ہسپتالوں میں بھرتی کیے گئے۔ ادویات کی مسلسل فراہمی کے لیے 22 ارب روپے کے بقایا جات ادا کیے گئے۔ انہوں نے صحت کے نظام میں زیرو کرپشن پر زور دیا۔ ہسپتالوں میں صفائی اور آلات کو فعال حالت میں رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

بچوں کا کینسر، ڈبلیو ایچ او کا پاکستانی ہسپتالوں کیلئے مفت ادویات کا عطیہ

Read Next

زندگی میں چھوٹی تبدیلیوں کا ڈپریشن پر بڑا اثر، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular