Vinkmag ad

امریکہ میں بچوں کی خوراک اور ادویات کی تشہیر محدود کرنے کی تجویز

An image representing the US proposal to restrict food and drug advertising targeting children

امریکی حکومت نے بچوں میں بڑھتی ہوئی طویل مدتی بیماریوں کے سدباب کے لیے نئی حکمت عملی پیش کی ہے۔ میک امریکہ ہیلدی اگین ( ایم اے ایچ اے) کمیشن کی رپورٹ میں سکولوں میں مکمل دودھ فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ امریکہ میں بچوں کی خوراک اور ادویات کی تشہیر محدود کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔ کمیشن کی سربراہی وزیر صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کر رہے ہیں۔

کمیشن کی رپورٹ میں پروسیس شدہ خوراک اور غیر ضروری ادویات کو خطرناک قرار دیا گیا۔ انہیں بچوں میں موٹاپے، ذیابیطس، آٹزم اور اے ڈی ایچ ڈی کے پھیلاؤ سے جوڑا گیا۔ ماحولیاتی تحفظاتی ایجنسی کو زرعی کیمیکلز کے جائزے کا عمل شفاف بنانے کی ہدایت دی گئی۔

رپورٹ میں براہ راست ادویات کی تشہیر پر سخت نگرانی کی سفارش کی گئی۔ بچوں کے لیے غیر صحت بخش خوراک کی اشتہاراتی مہمات محدود کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

بعض ماہرین صحت کے مطابق یہ تجاویز امریکہ میں بچوں کی خوراک اور ادویات کے اصل مسائل حل نہیں کرتیں۔ فارماسیوٹیکل صنعت نے مؤقف اپنایا کہ ادویات ذہنی صحت بہتر بنانے میں مددگار ہیں۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں 10 کروڑ افراد موٹاپے کے شکار، ماہرین

Read Next

بیماریوں پر کنٹرول کیلئے دنیا کا سب سے بڑا سسٹم چین میں فعال

Leave a Reply

Most Popular