Vinkmag ad

راولپنڈی: بنیادی مراکز صحت کی نجکاری کی ڈیڈ لائن میں توسیع

راولپنڈی: بنیادی مراکز صحت کی نجکاری کی ڈیڈ لائن میں توسیع- شفا نیوز

بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کی راولپنڈی میں نجکاری کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 11 جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔ پہلے یہ ڈیڈ لائن 7 جولائی مقرر تھی، مگر محرم کی تعطیلات کے باعث درخواستیں کم موصول ہوئیں۔ اس لیے تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

اس مرحلے میں 1,418 مراکز صحت نجی شعبے کو دیے جا رہے ہیں۔ یہ عمل 31 جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔ ان مراکز کی فروخت کے بعد سرکاری آسامیاں ختم کر دی جائیں گی۔

محکمہ صحت نے لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ یہ عمل 30 جون 2026 تک مکمل کیا جائے گا۔ صرف ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرکاری تحویل میں رہیں گے، باقی تمام ادارے نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے۔ اب تک 23,000 بنیادی اور دیہی مراکز صحت کی نجکاری ہو چکی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

چاول یا روٹی، وزن کم کرنے میں بہتر کیا ہے؟

Read Next

سام سنگ کی طرف سے Xealth خریدنے کا اعلان

Leave a Reply

Most Popular