Vinkmag ad

نکاح سے پہلے طبی مشاورت لازمی، سندھ اسمبلی میں بل پیش

A man and woman receiving premarital counseling before marriage

سندھ اسمبلی میں نکاح سے پہلے طبی مشاورت سے متعلق بل پیش کر دیا گیا۔ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور وزیر مقامی حکومت سید ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس میں اس اہم قانون کی تفصیلات شیئر کیں۔

بل کے تحت شادی کی رجسٹریشن سے پہلے جوڑوں کے لیے مشاورت لازمی ہو گی۔ اس میں انہیں خاندانی منصوبہ بندی، تولیدی صحت، ذہنی تندرستی، نوزائیدہ کی ویکسین اور باہمی تعلقات پر راہنمائی فراہم کی جائے گی۔

ڈاکٹر پیچوہو نے کہا کہ یہ بل خواتین کی صحت کے تحفظ اور سماجی اصلاح کے لیے اہم اقدام ہے۔ بل جوڑوں کو حمل کے دوران خطرات اور پیدائش میں وقفے کے صحیح طریقے سکھائے گا۔ اس سے غیر محفوظ حمل کے خطرات کم ہوں گے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ نکاح سے پہلے طبی مشاورت کے بل سے سماجی ڈھانچہ مضبوط ہو گا۔ اس سے خاندانوں میں ذمہ دارانہ پرورش، خاندانی منصوبہ بندی اور صحت مند ازدواجی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

Actinic Keratosis: Sun-Damaged Patches on the Skin

Read Next

چوٹ کے بعد درد: برف لگائیں یا گرمائش دیں؟ ماہرین کی رہنمائی

Leave a Reply

Most Popular