Vinkmag ad

جگر کی پیوندکاری کے بعد حمل

جگر کی پیوندکاری کے بعد حمل

کیا جگر کی پیوندکاری کے بعد حمل ٹھہر سکتا ہے؟

اگر آپ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،تولیدی اعضاء بہتراندازمیں کام کر رہے ہیں اورماہانہ ایام باقاعدہ ہیں تو آپ ماں بن سکتی ہیں۔ پیوندکاری کے بعد جب جگرصحیح اندازمیں کام کرنے لگے گا توعمومی صحت کے ساتھ ساتھ تولیدی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔

کیا یہ حمل محفوظ بھی ہوتا ہے؟

جگرکی پیوندکاری کے بعد کئی خواتین اولاد کی خواہش مند ہوتی ہیں لیکن کئی طرح کے خدشات کا بھی شکارہوتی ہیں۔ تحقیقات کے مطابق پیوندکاری سے ماں اوربچے کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا اوروہ عام حاملہ خاتون کی طرح ہی اس کے مراحل سے گزرتی ہیں۔

کیا ان خواتین کی دیکھ بھال مختلف ہوتی ہے؟

جی ہاں! پیوندکاری کے مریضوں کی دیکھ بھال عام حاملہ کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ ہوتی ہے۔ گائنی کے ساتھ ساتھ ہپیٹوبلیری (hepatobiliary) کا شعبہ بھی خاتون کی طبی نگرانی میں شامل ہوتا ہے۔ اس میں ٹرانسپلانٹ سرجن ، ماہرامراض معدہ اوردوسرے ڈاکٹر شامل ہوتے ہیں۔ یہ تمام لوگ حاملہ کے معاملات دیکھتے ہیں اورضرورت کے مطابق علاج بھی کرتے ہیں۔

پیوندکاری کے کتنے عرصے بعد حمل ٹھہرنا محفوظ ہے؟

زیادہ ترخواتین کو پیوندکاری کے بعد ٹرانسپلانٹ ٹیم کے ساتھ مل کرمناسب منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے کہ جسم کو نئے جگرکو قبول کرنے، فعال اندازمیں کام کرنے اورزخم کو مندمل ہونے میں کچھ عرصہ درکارہوتا ہے۔ انسانی جسم میں موجود مدافعتی نظام اسے قدرتی طورپرمختلف بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ پیوندکاری کی ضرورت کے طورپرمریضوں کی قوت مدافعت کو  کمزورکردیا جاتا ہے۔ اگران ادویات کی مقداراوراوقات بروقت تبدیل نہ کئے جائیں توبچے میں پیدائشی نقائص اورقبل ازوقت پیدائش کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔ ان مسائل سے بچنے کے لئے پیوندکاری کے دو سے تین سال کے بعد حمل ٹھہرنا محفوظ ہے۔

کیا پیوندکاری کے بعد زچگی صرف آپریشن سے ہی ہوسکتی ہے؟

اگرکوئی خاص پیچیدگی نہ ہو اورحمل اپنے مراحل کامیابی سے طے کررہا ہوتوآپریشن کی ضرورت نہیں پڑتی۔

کیا پیوندکاری شدہ خواتین کوعام حاملہ خواتین سے زیادہ پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں؟

چونکہ یہ خواتین طویل المعیاد بیماری سے گزری ہوتی ہیں اس لئے ان میں حمل سے متعلق پیچیدگیاں مثلاً ذیابیطس، بلڈپریشر، اسقاط حمل وغیرہ زیادہ دیکھنے میں آتی ہیں۔ تاہم ڈاکٹروں کی ایک ٹیم چونکہ ان کی مکمل دیکھ بھال کررہی ہوتی ہے اس لئے ہرمسئلے کا بروقت علاج ہوجاتا ہے یا اسے قابو کرلیا جاتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ان مریضوں کے بچوں کی زندہ رہنے کی امید 85 فی صد ہوتی ہے۔

can women get pregnant after liver transplant? how does liver transplant affect conception

Vinkmag ad

Read Previous

ہیٹر سے متعلق ضروری احتیاطیں

Read Next

Healthy hair secrets

Leave a Reply

Most Popular