سی ڈی اے نے اسلام آباد میں جنگلی شہتوت کے درخت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی جگہ ہزاروں مقامی درخت لگائے جائیں گے۔ اس کا مقصد شہریوں کو پولن الرجی سے بچانا ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں ماحولیاتی ماہرین اور سی ڈی اے حکام نے شرکت کی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر سال ہزاروں شہری پولن الرجی کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کا بڑا سبب جنگلی شہتوت کے درخت ہیں جو بہار میں شدید مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ چیئرمین نے شکر پڑیاں میں 10,000 سے زائد درخت ہٹانے کی ہدایت کی۔