Vinkmag ad

پولیو زدہ خواتین: بیماری، جدوجہد اور ذمہ داریوں کا کٹھن سفر

پولیو زدہ خواتین: بیماری، جدوجہد اور ذمہ داریوں کا کٹھن سفر- شفا نیوز

تازہ ترین: معذوری کے ساتھ زندگی بہت مشکل ہوتی ہے۔ اگر اس کے ساتھ ذمہ داریوں کا بوجھ بھی شامل ہو جائے تو یہ اور بھی مشکل ہو جاتی ہے۔ ایسا ہی معاملہ لاہور کے علاقے بادامی باغ کی کچھ خواتین کے ساتھ بھی ہے۔ ایک ہی محلے میں پولیو سے متاثرہ آٹھ خواتین رہتی ہیں۔ یہ خواتین شادی شدہ ہیں۔ ان پولیو زدہ خواتین کو اب بیماری اور گھریلو ذمہ داریوں، دونوں کا بوجھ اٹھانا ہے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ بچپن میں پولیو کے قطرے نہ پلائے جانے کے باعث انہیں معذوری کا سامنا کرنا پڑا۔ زندگی کے اس مرحلے پر یہ معذوری تکلیف اور پریشانی میں اضافے کا باعث ہے۔

پولیو زدہ خواتین کی جنگ غربت سے بھی ہے۔ اس وجہ سے وہ دہری مشقت میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ ان سے سبق سیکھیں اور بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستانی نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک اور سٹروک کے بڑھتے خطرات

Read Next

ویکسین سے ہچکچاہٹ: بچوں میں خسرہ اور خناق کے کیسز بڑھنے لگے

Leave a Reply

Most Popular