Vinkmag ad

دئیے گئے لفظ پر شاعری

اس ماہ کاموضوع صبح

طلوع صبح کا منظر عجیب ہے کتنا
مرا خیال ہے میں پہلی بار جاگا ہوں
راج نرائن راز ؔ
طلوع صبح پہ ہوتی ہے اور بھی نمناک
وہ آنکھ جس کی ستاروں سے دوستی ہو جائے
قابل اجمیری
دلیلِ صبح روشن ہے ستاروں کی تنک تابی!
افق سے آفتاب ابھرا، گیا دور گراں خوابی
اقبالؔ،

ہم ایسے اہل نظر کو ثبوت حق کے لیے
اگر رسول نہ ہوتے تو صبح کافی تھی
جوشؔ ملیح آبادی
رات کے زہر سے رسیلے ہیں
صبح کے ہونٹ کِتنے نیلے ہیں!
پروین شاکر
روشندان سے دھوپ کا ٹکڑا آ کر میرے پاس گرا
اور پھر سورج نے کوشش کی مجھ سے آنکھ ملانے کی
حمیرا رحمان
کبھی کبھی مجھے ملنے بلندیوں سے کوئی
شعاع صبح کی صورت اتر بھی آتا ہے
محسن نقوی

آسمانوں پر نظر کر، انجم و مہتاب دیکھ
صبح کی بنیاد رکھنی ہے تو پہلے خواب دیکھ
افتخار عارف
کون سی بات نئی اے دل ناکام ہوئی
شام سے صبح ہوئی صبح سے پھر شام ہوئی
شاد عظیم آبادی
نمود صبح سے شب کی وہ تیرگی تو گئی
یہ اور بات کہ سورج میں روشنی کم ہے
سید نواب افسر لکھنوی
کٹی رات ساری مری میکدے میں
خدا یاد آیا سویرے سویرے
سعید راہی
میں ترا محرم اسرار ہوں اے صبح بہار
جا کے پھولوں سے کہو رات گزر جائے گی
سیدعابد علی عابد
طلوع صبح نعیمیؔ جہاں سے ہونی تھی
اسی افق سے اندھیروں کا سلسلا نکلا
عبد الحفیظ نعیمیؔ
روتا ہوں وقتِ نالہ گزرنے سے اور بھی
شب کو طلوع صبح کے آثار دیکھ کر
ثاقب لکھنوی
خزاں کے سینکڑوں منظر ہیں اے فریب خیال
طلوع صبح بہاراں کا اعتبار نہ کر
سید عابد علی عابد
طلوع صبح نے چمکا دئے ہیں ابر کے چاک
ندیمؔ یہ مرا دامان مدعا ہی نہ ہو
احمد ندیم قاسمی
طلوع صبح کی آہٹ سے لشکر جاگ جائے گا
چلا جائے ابھی وہ جس کو خیمہ چھوڑ جانا ہے
اشعر نجمی
سواد شام محبت ہے دود بے آتش
طلوع‌ صبح تمنا ہے آتش بے دود
نوح ناروی
سبو میں موجزن آب ضمیر مے گساراں ہے
طلوع صبح تک روشن رکھیں گے ہم پیالوں کو
عزیز حامد مدنی
کسی کے وعدۂ فردا پر اعتبار تو ہے
طلوع صبح قیامت کا انتظار تو ہے
علیم اختر
طلوع صبح کی کرنیں بہت ہی خوب ہیں لیکن
جمال شہر دل وقت سحر کچھ اور ہوتا ہے
جلیل الہ آبادی

Vinkmag ad

Read Previous

خون کا خوف مقابلہ کیسے کریں

Read Next

کیلوریزجانئے ڈرائی فروٹ

Leave a Reply

Most Popular