پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025ء کے لیے نیا نصاب جاری کر دیا ہے۔ نئے نصاب میں پانچ مضامین، بیالوجی، کیمسٹری، فزکس، انگریزی اور منطقی استدلال (Logical Reasoning) شامل ہیں۔ پی ایم ڈی سی نے طلبہ کو ہدایت دی ہے کہ تیاری اسی نصاب کی روشنی میں کریں۔ نصاب پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔
امتحان ستمبر کے آخری اتوار یا اکتوبر کے پہلے اتوار کو متوقع ہے، تاہم اس کی حتمی تاریخ چند روز میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ اعلان متعلقہ یونیورسٹیوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
ایم ڈی کیٹ کا یہ امتحان تین گھنٹے کا ہو گا۔ اس میں 180 معروضی سوالات (ایم سی کیوز) شامل ہوں گے۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق اس بار نیگٹو مارکنگ نہیں کی جائے گی۔ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے کم از کم 55 فیصد نمبر درکار ہوں گے۔ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے کم از کم 50 فیصد نمبر ضروری ہوں گے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق نئے نصاب کا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں اور تصورات کے واضح ہونے کو بہتر انداز میں پرکھنا ہے۔ اس سے اہل امیدواروں کے درست انتخاب میں مدد ملے گی۔