Vinkmag ad

ڈیجیٹل پی ایم ڈی سی، ایم ڈی کیٹ 2025 میں مزید شفافیت کا امکان

ڈیجیٹل پی ایم ڈی سی: ایم ڈی کیٹ 2025 میں مزید شفافیت کا امکان- شفا نیوز

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پی ایم ڈی سی ہیڈکوارٹرز میں ایم ڈی کیٹ سوالنامہ بینک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پی ایم ڈی سی امتحانی عمل کو شفاف اور محفوظ بنائے گا۔ انسانی مداخلت کم ہونے سے غلطیوں اور بے ضابطگیوں کا امکان بھی ختم ہو گا۔

کونسل کے مطابق اس کا کردار صرف رجسٹریشن اور نگرانی تک محدود ہے۔ سوالنامے کی تیاری اور نتائج کا اجرا نامزد سرکاری یونیورسٹی کریں گی۔ نیا سوالنامہ بینک صوبوں کے متفقہ نصاب پر مبنی ہے تاکہ سب امیدواروں کو یکساں مواقع میسر آئیں۔ آن لائن رجسٹریشن اور جدید مانیٹرنگ پورٹل بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اب تک 97 ہزار سے زائد امیدوار رجسٹریشن کر چکے ہیں۔ تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

اس موقع پر پی ایم ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے وفاقی وزیر کو ایم ڈی کیٹ 2025 کے انتظامات پر بریفنگ دی۔ پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ ادارہ میرٹ اور شفافیت کے لیے پرعزم ہے۔ ڈیجیٹل پی ایم ڈی سی کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے انسانی مداخلت کم سے کم کر دی گئی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ امتحانات بین الاقوامی معیار کے مطابق شفاف اور محفوظ ہوں اور طلبہ کا اعتماد مکمل طور پر بحال ہو۔

Vinkmag ad

Read Previous

راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 46 ہو گئی

Read Next

کیا ٹوائلٹ سیٹ سے بیماریاں لگ سکتی ہیں؟

Leave a Reply

Most Popular