Vinkmag ad

ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا- شفا نیوز

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ امتحان ملک بھر میں 5 اکتوبر، بروز اتوار، ایک ہی وقت میں لیا جائے گا۔ یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے کی۔ پی ایم ڈی سی حکام نے کمیٹی کو امتحان کی تیاریوں اور نصاب سے آگاہ کیا۔

نئے نصاب کے تحت ایم ڈی کیٹ 2025 میں پانچ مضامین رکھے گئے ہیں۔ ان میں بیالوجی، کیمسٹری، فزکس، انگریزی اور لاجیکل ریزننگ (منطقی استدلال) شامل ہیں۔ پرچہ تین گھنٹے کا ہوگا اور اس میں 180 معروضی سوالات شامل ہوں گے۔ امتحان میں منفی مارکنگ نہیں کی جائے گی۔ سوالات کی درجہ بندی 15 فیصد آسان، 70 فیصد درمیانے درجے کے اور 15 فیصد مشکل رکھی گئی ہے۔

میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے 55 فیصد اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے 50 فیصد نمبر درکار ہوں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

دل کی عمر واپس لائی جا سکتی ہے، تحقیق

Read Next

پکوڑے، سموسے اور پیزا پاکستانیوں کی پسندیدہ خوراک: گیلپ سروے

Leave a Reply

Most Popular