Vinkmag ad

کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ، وزیر اعظم کی ہنگامی تیاریوں کی ہدایت

کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ، وزیر اعظم کی ہنگامی تیاریوں کی ہدایت- شفا نیوز

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے ایسی صورت حال سے نپٹنے کے لیے ہنگامی تیاریوں کی ہدایت جاری کی ہیں۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے دورے کے موقع پر کہی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے انہیں ممکنہ سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ اس سال مون سون کی شدت پچھلے سال کے مقابلے میں 60 سے 70 فیصد زیادہ ہے۔ اس کی وجہ سے اب تک 178 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ شہری علاقوں میں خاص طور پر موجود ہے۔ راولپنڈی، لاہور اور چکوال میں حالیہ واقعات نے خطرے کی شدت ظاہر کر دی ہے۔ آئندہ برسوں میں موسم مزید شدید ہو سکتا ہے۔ اس لیے تمام ادارے پیشگی اور مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔ انہوں نے صوبوں کو ٹیکنالوجی، ریسکیو نظام اور عملے میں سرمایہ کاری کا بھی مشورہ دیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ اگلے چند ہفتوں میں مزید بارشوں کے چار سلسلے متوقع ہیں۔ سب سے زیادہ خطرہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نیند کی کمی، وزن گھٹانے میں رکاوٹ

Read Next

”سروائیکل کینسر سے پاک پاکستان” پر شفا انٹرنیشنل میں ورکشاپ کا انعقاد

Leave a Reply

Most Popular