Vinkmag ad

پشاور یونیورسٹی کو ہیلتھ کورسز روکنے کی ہدایت

پشاور یونیورسٹی کو ہیلتھ کورسز روکنے کی ہدایت- شفا نیوز

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے پشاور یونیورسٹی کو ہیلتھ کورسز روکنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے مطابق ان کورسز کا انعقاد سپریم کورٹ کے فیصلے اور کے ایم یو ایکٹ 2007 کی خلاف ورزی ہے۔ کے ایم یو کے رجسٹرار نے اس ضمن میں پشاور یونیورسٹی کو ایک خط بھی لکھا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ کورسز آفر کرنا صرف میڈیکل یونیورسٹیوں کا اختیار ہے۔ پشاور یونیورسٹی کا فارمیسی اور ہیلتھ کیئر میں اشتہار نامناسب ہے۔ اس سے مستقبل میں طلبہ کی پیشہ ورانہ زندگی کے لیے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

دوسری طرف سے کہا گیا ہے کہ پشاور یونیورسٹی کو ہیلتھ کورسز روکنے کی ہدایات دینا درست نہیں۔ پشاور یونیورسٹی کے رجسٹرار کے بقول انہوں نے تمام تقاضے پورے کر لیے ہیں۔ وہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل سے الحاق کے لیے درخواست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی سب سے قدیم یونیورسٹی ہے۔ اس نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے قیام سے پہلے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات لیے تھے۔

ذرائع کے مطابق پشاور یونیورسٹی ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسز شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ تاہم اس کے پاس طلبہ کی تربیت کے لیے کوئی ہسپتال نہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کافی کس وقت پینا زیادہ فائدہ مند ہے؟

Read Next

خیبر پختونخوا میں آن لائن میڈیسن آرڈرنگ پورٹل کا اجراء

Leave a Reply

Most Popular