Vinkmag ad

ذیابیطس کے مریضوں میں دل کی اچانک موت کا خطرہ زیادہ

One part of the picture shows a person monitoring diabetes, while other part depicts sudden cardiac arrest

ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں میں دل کی اچانک موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ڈنمارک میں ہونے والی اس تحقیق میں 54,028 اموات کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں سے 6,862 اموات دل کی اچانک موت سے متعلق تھیں۔ ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں میں خطرہ 3.7 گنا اور ٹائپ 2 میں 6.5 گنا زیادہ پایا گیا۔

تحقیق کے مطابق ٹائپ 1 ذیابیطس والے افراد اوسطاً 14.2 سال جبکہ ٹائپ 2 والے 7.9 سال کم زندہ رہتے ہیں۔ دل کی اچانک موت عمر کی اس کمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ذیابیطس کے مریض دل کی بے ترتیب دھڑکن کے  خطرے کی زد میں زیادہ ہوتے ہیں۔

نوجوان مریضوں میں اس کا زیادہ خطرہ تشویشناک ہے۔ ماہرین کے مطابق انتہائی خطرے والے مریضوں کو دل کا آلہ لگایا جا سکتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی دل کی اچانک بندش کی پیش گوئی اور خطرات کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں طبی عملہ عالمی معیار سے کم

Read Next

بزرگ شہریوں کے لیے جدید ریموٹ ہیلتھ مانیٹرنگ ایپ

Leave a Reply

Most Popular