Vinkmag ad

شفا انٹرنیشنل میں آنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا پاکستان میں پہلا ٹرانسپلانٹ

شفا انٹرنیشنل میں آنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا پاکستان میں پہلا ٹرانسپلانٹ- شفا نیوز

پاکستان میں آنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ شفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں کیا گیا۔ آپریشن ایک خاتون کا ہوا جن کے جگر میں کینسر پھیل چکا تھا۔

خاتون کا تعلق کراچی سے ہے۔ انہیں بڑی آنت کے آخری حصے میں کینسر تشخیص ہوا، جو بعد میں جگر تک پھیل گیا۔ کئی سرجریز اور کیموتھیراپی کے باوجود بیماری واپس آتی رہی۔ چونکہ کینسر جگر تک محدود تھا، اس لیے ڈاکٹروں نے جگر کی پیوندکاری کا فیصلہ کیا۔ یہ پاکستان میں پہلی بار ہوا کہ آنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا ایسا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

شفا انٹرنیشنل میں ہونے والی اس سرجری میں خاتون کے شوہر نے اپنا جگر عطیہ کیا۔ آپریشن معروف سرجن ڈاکٹر ابو بکر حفیظ بھٹی اور ان کی ٹیم نے انجام دیا۔ طبی لحاظ سے یہ پروسیجیر بہت پیچیدہ تھا، تاہم جدید ٹیکنالوجی اور مہارت نے اسے ممکن کر دکھایا۔ یہ پاکستان میں آنتوں کے کینسر کے پھیلاؤ کے بعد جگر کے علاج میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

خاتون دو سال سے صحت مند زندگی گزار رہی ہیں۔ ان میں کینسر کی واپسی کا کوئی نشان نہیں۔ ان کا باقاعدہ فالو اپ جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صرف طبی کامیابی نہیں بلکہ امید کی علامت بھی ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ جدید علاج سے پاکستان میں بھی ایسے مریضوں کی جان بچائی جا سکتی ہے، جن کے لیے کبھی کوئی امید نہ تھی۔

Vinkmag ad

Read Previous

آنسو کی نالی کی بندش 

Read Next

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے

Leave a Reply

Most Popular