پنجاب میں پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس عملاً فعال ہو گئی ہے۔ اس سے مستفید ہونے والی پہلی مریضہ میانوالی کی 40 سالہ حلیمہ بی بی ہیں۔ وہ چھت سے گر گئی تھیں اور ان کی زندگی خطرے میں تھی۔
انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی لایا گیا۔ تاہم سرجن نے انہیں فوری طور پر راولپنڈی منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ اس کا سبب یہ تھا کہ میانوالی میں اس کے لیے سرجری کی سہولت نہیں تھی۔
اطلاع ملنے پر ان کے لیے ایئر ایمبولینس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آزمائشی سروس کے ذریعے مریضہ کو فوری طور پر اور کامیابی سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ یہاں خاتون کا آپریشن کیا گیا۔ اس طرح پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس نے عملاً کام شروع کر دیا۔
حلیمہ بی بی کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ ان کے بقول وہ ان کے لیے رحمت کی فرشتہ ثابت ہوئی ہیں۔