Vinkmag ad

دوران حج پاکستانی شہری کو 5 ہارٹ اٹیک، معجزانہ طور پر جان بچ گئی

دوران حج پاکستانی شہری کو 5 ہارٹ اٹیک، معجزانہ طور پر جان بچ گئی- شفا نیوز

مکہ مکرمہ میں دوران حج پاکستانی شہری کو پانچ بار ہارٹ اٹیک ہوا، مگر فوری طبی امداد سے 42 سالہ شخص کی جان بچ گئی۔

دوران حج پاکستانی شہری شدید گرمی کی وجہ سے اچانک بے ہوش ہو گیا۔ انہیں فوری طور پر ایسٹ عرفات ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی معائنے میں معلوم ہوا کہ انہیں متعدد ہارٹ اٹیک ہوئے تھے۔ ان کی حالت نازک تھی، اس لیے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں بہتر علاج کے لیے مریض کو کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے انجیو پلاسٹی کیے ذریعے شریانوں کی بندش دور کی، اور دل کی معاونت کے لیے آلہ بھی لگایا گیا۔

کئی دن تک مسلسل نگرانی اور علاج جاری رہا جس سے ان کی حالت میں بہتری آنے لگی۔ بالآخر 17 جون کو انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

پینے کا آلودہ پانی: 60 فیصد سے زائد بیماریوں کا سبب، وزیر صحت

Read Next

پاکستان میں 4 لاکھ سے زائد بچے حفاظتی ٹیکوں سے محروم

Leave a Reply

Most Popular