Vinkmag ad

پاکستانی ماہرِ امراض قلب دنیا کے 5 بہترین ڈاکٹروں میں شامل

پاکستانی ماہرِ امراض قلب دنیا کے 5 بہترین ڈاکٹروں میں شامل- شفا نیوز

ڈاکٹر محمد اجمل معروف پاکستانی ماہرِ امراض قلب ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیکل سوسائٹی نے انہیں دنیا کے پانچ بہترین ڈاکٹروں میں شامل کیا ہے۔ ان کا تعلق ضلع مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی سے ہے۔ انہیں شعبہ امراض قلب میں، خصوصاً دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے پر عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

ڈاکٹر اجمل نے گریٹ ریور ہیلتھ انیشی ایٹیو کے تحت دیہی علاقوں میں دل کے جدید علاج متعارف کروائے۔ ان میں انجیو پلاسٹی اور سٹنٹ لگانا بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل یہ پروسیجرز صرف بڑے شہروں میں ہی دستیاب تھے۔

انہوں نے پاکستان کی معروف کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے انٹرونشنل کارڈیالوجی میں فیلوشپ مکمل کی۔ اس دوران انہیں دنیا بھر کے مختلف طبی اداروں میں تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا۔ انٹرونشنل کارڈیالوجی میں شاندار کارکردگی پر انہیں متعدد اعزازات سے نوازا گیا، جن میں "بیسٹ گریجویٹنگ فیلو” اور "فیلو آف دی ایئر” نمایاں ہیں۔ انہوں نے دل کی بیماریوں کے علاج میں جدید طریقوں پر تحقیق کی ہے۔

دیہی آبادی کی خدمت سے پاکستانی ماہرِ امراض قلب کی وابستگی نے بلاشبہ ہزاروں جانیں بچائیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کو طبی میدان میں عالمی سطح پر ایک نئی پہچان بھی ملی ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ سوسائٹی کی 175 ویں سالگرہ کی تقریب میں پیش کیا جائے گا۔ تقریب 2 مئی 2025ء کو لاس اینجلس (امریکہ) میں منعقد ہو گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

قومی شناختی کارڈ نمبر ہی تمام مریضوں کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا: وزیر صحت

Read Next

برطانیہ کے سرکاری ہسپتالوں میں سرجری کے لیے 11 روبوٹس کی منظوری

Leave a Reply

Most Popular