حکومتِ پاکستان اور ڈبلیو ایچ او میں بچوں کے کینسر کے علاج کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس کے تحت 8000 بچوں کے لیے کینسر کی دوائیں مفت فراہم کی جائیں گی۔ معاہدہ 29 جولائی کو اسلام آباد میں ہوا.
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر صحت اور ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ڈائریکٹر بھی شریک ہوئے۔ دونوں نے اس اقدام کو بچوں کی جان بچانے کی جانب ایک بڑی پیش رفت قرار دیا۔ یہ منصوبہ ڈبلیو ایچ او کے ’’گلوبل انیشی ایٹو فار چلڈرنز کینسر‘‘ کا حصہ ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کے مطابق، پاکستان میں ہر سال ہزاروں بچے کینسر کا شکار ہوتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے بچے بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ حکام کو امید ہے کہ 8000 بچوں کے لیے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی ان کے لیے نئی امید ثابت ہو گی۔
Tags: کینسر کی دوائیں